سونے کی قیمت میں اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان سندھ جیولرز ایسوشی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت اضافہ کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر آ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 855 روپے پر پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔


متعلقہ خبریں