ادارے آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ آنے والا جمعہ یوم تحفظ آئین پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔

اسٹیبلشمنٹ مبینہ خط پر پوزیشن واضح کرے، موڈ صدر کے مواخذے کا بھی ہے: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین کو پامال کیا، قوم آنے والاجمعہ یوم احتجاج کے طور پر منائے، ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ سے بحران پیدا ہوا، اسمبلیوں کی تحلیل نے بحران کو مزید سنگین کردیا۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن جمہوری قوتوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، ادارے آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردارادا کریں۔

نیشنل سیکورٹی کمیٹی، عمران بچاؤ کمیٹی نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ خط کے متعلق وضاحت دے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس لینا درست اقدام ہے، اسپیکر کی رولنگ کالعدم قراردی جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی غیرآئینی اقدام سےمنصفانہ انتخابات کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے، عدالتی حکم کے باوجودوزیراعظم سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پیش کردی

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں