عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، فواد چودھری

یوسف رضاگیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ بلاول کا بنتا ہے: فواد چودھری

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کک بیکس پر بیان دے رہی ہیں،عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کریں کے اپنے ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں، بتائیں کہ آپ 3 سال سے الیکشن کا انتظار کر رہیں تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے۔

فرح ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں، مریم کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت جائیں، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں شکایت دائر کریں ہم ساتھ ہیں، ہوٹل میں اجلاس کریں اور مولانا فضل الرحمان کو صدر بنا لیں۔


متعلقہ خبریں