تحریک انصاف کو پکڑا تو حکومت مل گئی، چھوڑا تو حکومت ٹوٹ گئی، خالد مقبول

Khalid Maqbool

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے صوبے کے لیے پورے پاکستان کی قیادت کا انگوٹھا لگوا لیا ہے۔

عمران خان نے پنجاب کا مینڈیٹ چوری کیا تھا، نواز شریف نے آج بدلہ لے لیا: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق جنرل ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کو پکڑا تو ان کو حکومت مل گئی، چھوڑا تو حکومت ٹوٹ گئی۔

انہوں ںے کہا کہ جو کونسلر نہیں جتوا سکے وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے کررہے ہیں، ہمارا پیپلزپارٹی سے کوئی معائدہ نہیں بلکہ ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ کچھ دن قبل کارکنان سے اجازت لے کر حالات کا مقابلہ کرنے گئے تھے، ایم کیوایم کی تاریخ اور تنظیم دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبے دھرتی ماں نہیں، دھرتی ماں پاکستان ہے،ہم وزیراعلی ہاؤس پر قبضہ کرنے نہیں، مطالبہ لے کر گئے تھے، آج پیپلزپارٹی کی قیادت خود کہہ رہی ہے اپنے مطالبات بتاؤ۔


متعلقہ خبریں