عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے، شہباز شریف


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے اور امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اس کیس پر جلد فیصلہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کا ہر شعبہ جام ہو گیا ہے اور عمران نیازی نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا۔ ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہیں۔ انہوں نے آئین کا خاتمہ کر کے خود کو مسلط کیا۔ عمران نیازی نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بظاہر آرٹیکل 95 کی خلاف ورزی ہوئی،عدم اعتماد 28 مارچ کو کیوں مسترد نہیں کی؟،چیف جسٹس

شہباز شریف نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت اور بے روزگاری ہے۔ پاکستان کو بچانے کے لیے شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہو گا اور پارلیمان کی عظمت کو بحال کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی اور ان کے حواریوں نے 187 اراکین کو غدار کہا جبکہ ڈپٹی اسپیکر نےغیرآئینی فیصلہ دے کر نیازی کو اسٹے آرڈر دینے کی کوشش کی۔


متعلقہ خبریں