ہم ملک کو انتشار سے بچانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملک کو انتشار سے بچانا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وفاقی پارلیمانی نظام کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ خط آ چکا تھا اس کے بعد آپ بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملے لیکن اس وقت بھی آپ نے اپنے اتحادی سے خط کا ذکر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد پیش ہو گئی تو آپ کو خط یاد آ گیا جو کہ جمہوریت کے لبادے میں بدترین ڈکٹیٹر شپ ہے۔ ہم پاکستانی عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے لیکن ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بظاہر آرٹیکل 95 کی خلاف ورزی ہوئی،عدم اعتماد 28 مارچ کو کیوں مسترد نہیں کی؟،چیف جسٹس

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئین شکنی سے مسترد کرنا غیر آئینی عمل ہے جبکہ پنجاب میں کون سا خط آیا جو اسمبلی میں ہلڑ بازی کی گئی۔ تم نے پنجاب میں ہلڑ بازی کرائی، یہ جمہوریت نہیں ڈکٹیٹر شپ ہے۔


متعلقہ خبریں