اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا سب سے بڑا سرپرائز

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے رہنما سمیع اللہ خان، خلیل طاہر سندھو اور خواجہ سلمان رفیق نے جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست مدینہ کے نام پر سیاست کر کے عوام کو لوٹا گیا، مریم اورنگزیب

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا اور پنجاب کے معاملات آئین کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت اللہ اور پاکستان کے نام پر پارلیمنٹ کو بحال کرے، شہباز شریف

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا۔


متعلقہ خبریں