اِدھر وفاق،اُدھرصوبے،18 ویں ترمیم کے بعدملک فریکچرڈ سا لگتا ہے، وزیراعظم

عمران خان کا سوشل میڈیا سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے 18 ویں ترمیم کے بعد ملک فریکچرڈ سا لگتا ہے،  18 ویں ترمیم کے بعد صوبے ایک طرف اور وفاق دوسری طرف دکھائی دیتا ہے، جب کوئی شہری مشکل میں ہو تو اسے اعتماد ہو کہ حکومت ساتھ ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ : فیصلہ محفوظ،ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ کام کر رہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، ایمر جنسی ہیلپ لائن بڑا منصوبہ ہے، عوام کی زندگی میں بہتری لانا ریاست کی ذمہ داری ہے، اس پر ہمیں تمام صوبوں کی مسلسل حمایت چاہیے ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے علاوہ پورے پاکستان میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود ہے،
سندھ کے علاوہ پورے ملک میں شہریوں کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مل گئی ہے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کو اوپر لانے کی کوشش کررہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بغیر سود کے قرضے دیئے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان اپنے والد کیساتھ ہونے والے سلوک کو یاد رکھیں، چودھری شجاعت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ عام آدمی کو وکیل حکومت کر کے دے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے۔


متعلقہ خبریں