اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی، فضل الرحمان

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کریں، حکومتی وزرا، احتجاج اعلان کے مطابق ہو گا، فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے تو پارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہو جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان اپنے والد کیساتھ ہونے والے سلوک کو یاد رکھیں، چودھری شجاعت

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے، ثالثی اور ذاتی اجتہاد کے تحت فیصلہ نہیں کیا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے آج ہی کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے والد کے ساتھ ہونے والے سلوک کو یاد رکھیں۔

عمران خان نے پنجاب کا مینڈیٹ چوری کیا تھا، نواز شریف نے آج بدلہ لے لیا: مریم نواز

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو جارحانہ انداز میں پیش کیا، وہ اپنے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ کیے جانے والے بہیمانہ سلوک کو یاد رکھیں کہ ان کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا اور وہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں آیا لیکن اراکین مسلم لیگ ن نے اسمبلی میں نیا فرنیچر، مائیک سسٹم، آئی ٹی سسٹم تباہ کر دیا، اب جب تک ہال کی مرمت نہیں کی جاتی ایوان اجلاس کرنے کے قابل نہیں ہے۔

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پانچ مرتبہ اسمبلی ممبر رہا، بڑے واقعات ہو جاتے ہیں یہ تو پھر معمولی بات ہے، اراکین کو اپنے لیڈروں کی اس حد تک جا کر اطاعت نہیں کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں