آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، مریم نواز کا ردعمل

فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے، خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے: مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کی جانب سے دئے جانے والے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شکر الحمد للّٰہ رب العالمین، قوم کو آئین کی سر بلندی بہت بہت مبارک ہو۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلی بحال،تحریک عدم اعتماد پر پرسوں ووٹنگ ہو گی

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، اللّہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔

جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو کا فیصلے پر ردعمل

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف انشاءاللّہ وزیر اعظم ہوں گے، پاکستان کو عوام دشمن، نالائق ترین، نا اہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات بھی بہت بہت مبارک ہو۔

عدالت نے فیصلہ دیکر آئین کو بچایا، اصلی سرپرائز ہم دیں گے: شہباز شریف

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں