اصلاحات کیلئے تمام پارٹیوں سے رجوع کریں گے، انتقام کا لفظ ڈکشنری میں نہیں: شہباز شریف

اصلاحات کیلئے تمام پارٹیوں سے رجوع کریں گے، انتقام کا لفظ ڈکشنری میں نہیں: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد اصلاحات کے لیے تمام پارٹیوں سے مشاورت کریں گے، انتقام کا لفظ ڈکشنری میں نہیں ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ توڑ کررہیں گے، اس نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلی بحال،تحریک عدم اعتماد پر پرسوں ووٹنگ ہو گی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے فیصلے نے آئین کو بحال کیا، عدلیہ نے میرٹ کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا، آج کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی بحال ہوئی، اس فیصلے نے ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کے فیصلوں کو دفن کر دیا، اب کوئی نظریہ ضرورت کا سہارا نہیں لے سکے گا، یہ آئین ، انصاف، سچائی اور عدلیہ کی جیت ہے، اس فیصلے کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو کا فیصلے پر ردعمل

میاں شہباز شریف نے کہا کہ اگلا مرحلہ عدالتی فیصلے کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا ہے، ہم یہ مرحلہ کامیابی سے طے کریں گے، عدالتی فیصلے کے مطابق لیڈر آف دی ہاؤس کا انتخاب کریں گے، مشاورت سے ملک کی بہتری کے فیصلے کریں گے۔

 آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، مریم نواز کا ردعمل

ہم نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے متفقہ امیدوار میاں شہباز شریف نے کہا کہ
وزیراعظم بننے کے بعداصلاحات کیلئے تمام پارٹیوں سے رجوع کریں گے، اصلاحات کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں