بلوچستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید


راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مشکئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا 4 ماہ کے دوران حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم

علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا تاہم ملزمان نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جسے امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔


متعلقہ خبریں