کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ نے دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے تمام حقائق ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے جبکہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے کابینہ نے کمیشن تشکیل دے دیا۔ جس کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا جلد انتخاب، حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم، سماعت پیر کو ہو گی

فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں لیکن منحرف اراکین کا کیس تو سپریم کورٹ کے پاس تھا ہی نہیں۔ پارلیمنٹ کی بالادستی اب نہیں رہی اور اب پارلیمان کی حاکمیت سپریم کورٹ کو منتقل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ہم فیصلے پر نظرثانی کے لیے بھی جائیں گے۔ یہ عمومی تحریک عدم اعتماد نہیں ہے اگر ہوتی تو ہم اسے ویلکم کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بین الاقوامی سازش کے تحت لائی گئی اور کل سازش سے متعلق اصل ریکارڈ ممبران اسمبلی کے سامنے رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں