ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: حکومت سندھ کی ہدایت پر ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کارروائی صوبائی محکمہ داخلہ سندھ نے کی ہے۔

ایم کیو ایم کا ایک بار پھر مبینہ عالمی سازش پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کو 90 روز کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ جن رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں کنور خالد یونس اور مومن خان مومن شامل ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق حراست میں لیے جانے والے دونوں رہنماؤں کو 6 روز قبل ایم کیو ایم لندن نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا تھا۔

شہری سندھ کے انتظامی، معاشی و سیاسی فیصلوں پر ایم کیو ایم سے مشاورت ہوگی، ن لیگ سے معاہدہ

سندھ کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما غیر قانونی سرگرمیوں اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں، ا س لیے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر دونوں کو حراست میں لیا گیا۔


متعلقہ خبریں