بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: میری بات سنیں! ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں، آپ دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب،ایجنڈا جاری

ہم نیوز نے اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا جب کہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین نے کہا کہ وزیراعظم! آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے موجودہ صورتحال میں آپشنز پر سوالات بھی کیے۔ ارکان نے سخت اپوزیشن کرنے کی بھی تجویز دی۔

عمران خان نے پنجاب کا مینڈیٹ چوری کیا تھا، نواز شریف نے آج بدلہ لے لیا: مریم نواز

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ میری بات سنیں! ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں، آپ دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا،

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی صورت حکومت گرانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

اِدھر وفاق،اُدھرصوبے،18 ویں ترمیم کے بعدملک فریکچرڈ سا لگتا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے۔


متعلقہ خبریں