وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع


پشاور: وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے۔

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد صوبائی اسمبلی کے سیکریٹری کے پاس جمع کرائی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پیش کردی

تحریک عدم اعتماد جمع بی اے پی، اے این پی، جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

اس ضمن میں عوامی نیشنل پارٹی پارٹی کے رہنما سردار حسین بابک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 51 ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اراکین بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب،ایجنڈا جاری

بلاول آفریدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبے میں امن امان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اپنے صوبے کے امور کا پتہ تک نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں