ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

فوٹو: فائل


اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کو اس کے جمہوری حق سے محروم کیا۔

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

اپوزیشن رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب،ایجنڈا جاری

اپوزیشن نے اس سے قبل اسپیکر اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں