رمضان المبارک: ٹماٹر، گھی، پیاز، لہسن، گوشت، دودھ اور دالوں سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان المبارک: ٹماٹر، گھی، پیاز، لہسن، گوشت، دودھ اور دالوں سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: رواں ہفتے رمضان المبارک کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سونا مہنگا ہو گیا: پاکستان میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وارشرح 17.87 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔ جو اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 53 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 153 روپے پرپہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 13 روپے37 پیسے فی کلو، لہسن 8 روپے86 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے جب کہ حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت 6 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 474 روپے23 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مٹن کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 48 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 16 روپے49 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ کیلے 14 روپے 62 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے تحت چائے، دال چنا، دال مسور، تازہ دوھ اور پاؤڈر دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ اس وقت زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں8 روپے4 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں 8 پیسے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 8 روپے8 پیسےکمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ڈالر کی قیمت 189 روپےکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ کے تحت آلو، سرخ مرچ، گڑ، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے جب کہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں