اس سال 10لاکھ افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے


 اس سال  10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی افراد حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال دس لاکھ مقامی اور غیر ملکی افراد حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔

حج کا فریضہ ادا کرنے والوں کی عمر کی حد 65 برس مقرر کی گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی  ہو گی۔

حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب پہنچنے والوں  کے لیے 72 گھنٹے قبل پی سی آر رپورٹ کا منفی آنا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں