یورپی یونین کی روسی کوئلے پر پابندی کی منظوری


 یورپی یونین نے روسی کوئلے پر پابندی کی منظوری دے دی۔

یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کے مطابق تمام ستائیس ممالک نے روس سے کوئلہ درآمد کرنے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ روسی کوئلے پر پابندی کی تجویز کمیشن کی طرف سے دی گئی تھی۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روس سے کوئلے کے ساتھ ساتھ  لکڑی اوردوسری چند اشیا بھی درآمد نہیں کی جا ئیں گی۔

دوسری جانب فرانس نے روسی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روسی بینکوں اور افراد کے خلاف مزید پابندیوں کے ساتھ ساتھ کچھ سیمی کنڈکٹرز، کمپیوٹرز اور دیگر ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمد پر پابندی کی بھی منظور دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں