نعرے بازی، احتجاج،سینیٹر فیصل جاوید میڈیا ٹاک ادھوری چھوڑ کر چلے گئے


اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے مبینہ کارکنان نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو پریس کانفرنس سے روکنے کی کوشش کی اور احتجاج کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کر رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کے مبینہ کارکنان موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

احتجاج کے باعث سینیٹر فیصل جاوید کو میڈیا ٹاک ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔ احتجاج کرنے والے افراد نے سینیٹر فیصل جاوید کو کہا کہ ہمیں آٹا اور چینی سستی چاہیے انہوں نے مہنگائی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، عمران خان پر الزامات

اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ لوگوں کو خریدنے کے خلاف اتوار کو عشا کے بعد احتجاج ہو گا۔ منتخب حکومت کو بیرونی سازش سے ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن عوام اس سازش کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے اور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے وہ پانچوں حلقوں سے جیتے ہیں۔ عمران خان کے خلاف یہ چارج شیٹ ہے کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور عمران خان نے کرپشن نہیں کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں بنائیں۔ عمران خان آخری گیند تک ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں