بدلہ نہیں لیتے، عمران خان سے بات چیت کا فیصلہ شہباز شریف کریں گے، آصف زرداری

عمران خان کھڈے لائن لگ گئے؟ نہیں لگ سکتا، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ بدلہ لینے والے کام نہیں کرتے، انشا اللہ آج ووٹنگ ہوجائے گی۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بات ہوسکتی ہے یا نہیں یہ تو شہباز شریف بتائیں گے، ہم شہبازشریف کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے ۔


متعلقہ خبریں