سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کا انجام برا ہوگا، مریم نواز

اصل کہانی: عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟مریم نواز

 مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ22کروڑ عوام کاملک ہفتے سے حکومت کے بغیر ہے۔ آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرننے کا انجام برا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر تاخیر پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  ایک ایسےشخص کو جو اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے پورے ملک کو  منجمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

One person who is not in his senses anymore cannot be allowed to wreak havoc & bring the entire country down. This is not a joke. He should not be treated as PM or ex PM, he must be treated as a PSYCHOPATH who just to save his own skin is holding the entire country hostage. Shame

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے ۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم یا سابق وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ جنونی  شخص کے طور پر برتاو کرنا چاہیے جس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنایاہوا ہے۔


متعلقہ خبریں