فخر ہے ساڑھے تین سال میں ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی، عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فخر ہے ساڑھے تین سال میں ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی، ہرخاندان دس لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتا ہے۔

شوکت خانم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اسپتالوں کا نیٹ ورک بنانا مشکل تھا، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہی نہیں ہوتے تھے، لوگ دور دراز سے مریضوں کو بڑے شہروں میں لاتے تھے، اب پرائیوٹ اسپتال ان علاقوں میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ کینسر سے بچ ہی نہیں سکتے، اس کا علاج بہت مہنگا ہے، کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی جلدی علاج نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینسر کی بیماری ہو جائے تو سارے خاندان کو موت کا خوف ہوتا ہے، اور اگر کینسر کی بروقت تشخیص ہوجائے تو لوگ بچ سکتے ہیں۔ کینسر اسپتالوں کی ملک کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔

بدلہ نہیں لیتے، عمران خان سے بات چیت کا فیصلہ شہباز شریف کریں گے، آصف زرداری

وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک میں کینسر کا اسپتال ہو تو اسے نعمت سمجھا جاتا ہے، جب اسپتال بنا رہا تھا تو لو گ کہتے تھے چلائیں گے کیسے،میں کہتا تھا جو اسپتال بنا رہے ہیں وہی چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے اسپتال میں 75 فیصد مفت علاج کیا جاتا ہے، بدقسمتی سے کینسرکا علاج کئی سال تک چلتا ہے۔


متعلقہ خبریں