صحت کی سہولتیں عالمی معیار تک لے جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مشن صحت کی سہولتوں کوعالمی معیارتک لے جانا ہے۔

شہباز شریف  نے جنرل اسپتال میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کسی اسپتال میں اس سے بہتر سہولیتں نہیں ہوں گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولتیں فراہم کر کے حق ادا کر دیا ہے، پنجاب کے اسپتالوں کوعالمی معیارکے مطابق بنانے کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

اس موقع پر حکام  نے انہیں تین ارب روپے کی لاگت سے بننے والے نئے سینٹر پر بریفننگ دی، وزیراعلیٰ نے منصوبے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینٹرمیں مریضوں کی عیادت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔


متعلقہ خبریں