عثمان بزدار نے اپنے دور حکومت میں صرف 3 غیر ملکی دورے کیے

فوٹو: فائل


لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دور میں صرف 3 غیر ملکی دورے کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی ساڑھے 3 سالہ مدت میں کتنے غیر ملکی دورے کیے؟ ہم نیوز نے سرکاری دستاویزات کی کاپی حاصل کر لی۔

عثمان بزدار نے ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں صرف 3 غیرملکی دورے کیے۔ عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے دوران متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے 3 دورے کیے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں 20 دورے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کامیاب، عمران خان سابق وزیراعظم ہو گئے

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے چین، قطر، برطانیہ، ترکی، انڈیا، انگلینڈ، جرمنی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کے دورے کیے تھے۔ جس میں شہباز شریف کے ہمراہ مجموعی طور پر 152 افراد نے سفر کیا۔

غیر ملکی دوروں کے دوران عثمان بزدار کے ہمراہ صرف 4 افراد نے سفر کیا اور عثمان بزدار نے اپنے دوروں پر 12 لاکھ 52 ہزار 394 روپے خرچ کیے جبکہ شہباز شریف نے دوروں پر 75 لاکھ 2 ہزار 802 روپے خرچ کیے تھے۔


متعلقہ خبریں