روسی فوج یوکرینی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی

Vladimir Putin

فائل فوٹو


برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے  پیچھے نہیں ہٹ رہی۔

برطانوی  ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ روز ایک یوکرینی ریلوے اسٹیشن پر حملے کے علاوہ دیگر کئی ایسے حملے ہیں، جن میں روسی فورسز نے صرف یوکرینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فورسز بالخصوص ڈونباس خطے اور ماریوپول شہر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ماریوپول کھنڈرات میں  تبدیل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے ایک شہر کراماتورسک میں  روسی  فوج کی جانب سے کیے جانے والے راکٹ حملے میں 50 شہری ہلاک ہو گئے تھے

 


متعلقہ خبریں