بی بی سی اردو کی رات کے واقعات کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار


آئی ایس پی آر نے بی بی سی اردو کی  گزشتہ رات کے  واقعات کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بی بی سی  نے  9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر گمراہ کن خبر شائع کی ۔بی بی سی اردو کی آج شائع شدہ خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی کا خاصا پروپیگنڈہ کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذرائع نہیں ہیں۔بی بی سی کی گمراہ کن سٹوری بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی جعلی کہانی میں کوئی حقیقت نہیں۔یہ ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے۔یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں