اداکارہ ریشم بھی تحریک عدم اعتماد پر خوش، ویڈیو وائرل


لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے بھی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر دیا۔

پاکستانی کی معروف اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں کہا کہ میرے بہت سارے ساتھیوں نے بہت ساری ویڈیوز بنائیں، بڑے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کیا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے ’’شہباز شریف زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘۔

اداکارہ ریشم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہو گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)


متعلقہ خبریں