پی ٹی آئی متحرک اور مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھانے کو تیار

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں متحرک اور مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھانے پر اتفاق ہوا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزراء اعلی، گورنرز پنجاب،خیبر پختونخوا اور   اور پارٹی  کی سینئیر قیادت شریک ہوئی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ۔

آج سے شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔منگل کو پشاور میں ایک بڑےجلسہ عام کےانعقاد کافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کور کمیٹی نے اتفاق کیا کہ اگلے انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں