غلط بٹن دبانے پر خاتون ارب پتی ہو گئیں


لاس اینجلس: امریکہ میں غلط بٹن دبانے پر خاتون ارب پتی ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی سپر مارکیٹ میں خاتون سے ایک شخص ٹکرایا جس سے غلط بٹن دب گیا لیکن اس سے وہ ایک کروڑ ڈالر کی مالکن بن گئیں۔

امریکی خاتون لاکویڈرا ایڈورڈز لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں پاوربال جیک پاٹ پر قسمت آزمائی کر رہی تھیں کہ ایک شخص بہت بدتمیزی سے ان سے ٹکرایا۔ اس ٹھوکر کی وجہ سے خاتون سے مشین کا غلط بٹن دب گیا لیکن اسی غلطی نے خاتون کو ارب پتی بنا دیا۔

ٹکرانے والا شخص زور سے ٹکرانے کے بعد کسی پشیمانی کے بغیر وہاں سے باہر چلا گیا اور اس شخص نے خاتون سے کوئی بات نہیں کی، نہ ہی کوئی معذرت کی۔ وہ مشین سے اسکریچ کارڈ خرید رہی تھی اور غلط بٹن دبنے سے اس نے 30 ڈالر کا اسکریچ کارڈ خرید لیا ۔ یہاں ان کا دل جل کر رہ گیا کیونکہ وہ اتنا مہنگا اسکریچ کارڈ لاٹری ٹکٹ خریدنا نہیں چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 60 فٹ طویل پل چوری

وہ ٹکرانے والے شخص کو دل ہی دل میں بھلا برا کہتی ہوئیں باہر آئیں اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسکریچ کارڈ کے نمبر معلوم کیے تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ حادثاتی طور پر خریدا جانے والا مہنگا ترین ٹکٹ ان کے لیے لاٹری کا سب سے بڑا انعام لے آیا یعنی ایک کروڑ ڈالر! یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں