قومی ہم آہنگی پہلی ترجیح، عوام کو ریلیف دیں گے،شہبازشریف

عمران صاحب: آپ ملک و قوم کا کباڑہ کرنے آئے تھے، کام کرلیا، اب گھر جائیں: شہباز شریف

 متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کیے گئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ہم آہنگی ہماری پہلی ترجیح ہو گی۔

نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ ہاوس  اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے  کہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی ہم آہنگی میری پہلی ترجیح ہے۔باہمی احترام کو فروغ دیں گے۔ نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماوں کی مشاورت کیساتھ ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت بہتر کرکے عوام کو ریلیف دے سکیں۔ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے

میاں نواز شریف کی واپسی اور ان کے کیسز کے مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے کیسز قانون کے مطابق دیکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں