شہباز شریف کےکاغذات پر اعتراضات نہ مانے گئے تو استعفے دیں گے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو قائد ایوان کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔ یہ بات سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔

وزیر اعظم کا انتخاب:شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی امیدوار نامزد

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اجلاس میں سی ای سی نے عوام سے بھرپور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے، کارکنان عشا کی نماز کے بعد باہر نکلیں، آج رات پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے زیادہ تر ارکان پہلے ہی اپنے استعفےعمران خان کو دے چکے ہیں، قوم عمران خان سے رہنمائی کی توقع کررہی ہے، شہبازشریف کی نامزدگی کو چیلنج کریں گے، چند ہفتوں میں نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے ایک بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے عمران خان کو کہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں۔

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی ایک دوسرے کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کےکاغذات پر اعتراضات نہ مانے گئے تو استعفے دیں گے،
عمران خان غیر ملکی سازش کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔


متعلقہ خبریں