قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔

شہباز شریف کےکاغذات پر اعتراضات نہ مانے گئے تو استعفے دیں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہی ہے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بھی کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ ہم نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ یہ لوگ انتخابات سے بھاگ کیوں گئے ہیں؟

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی ایک دوسرے کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے عمران خان کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو ماننے کے لیے کسی صورت تیار نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان آئندہ چند روز میں پشاور سے عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

بی بی سی اردو کی رات کے واقعات کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار

بنی گالہ میں طلب کیے جنے والے اجلاس کی بابت ذرائع نے بتایا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر مختلف آپشنز پر غور و خوص کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں