منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

چیلنجز : ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہو کر فیصلے کرنا ہوں گے، شہباز

منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں ستائیس اپریل تک توسیع کر دی گئی، پراسکیوٹرز کی خصوصی ٹیم کیس کی پیروی کیلئے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں پیش نہ ہوئی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

حمزہ شہباز عدالت میں  پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کے وکلاء نے ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مسلم لیگ ن وزیراعظم کے انتخابات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز، زرداری اور بلاول کا عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جا رہا ہوں۔عبوری ضمانت میں تاریخ لمبی دی جائے۔ فاضل جج نے کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

دوسری جانب پراسکیوٹرز کی خصوصی ٹیم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کی پیروی کے لیے عدالت پیش نہ ہوئی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ایف آئی اے کے مقدمے میں پیش نہ ہونے کی ہدایات ملی ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے فرد جرم  عائد کرنے کے لیے  آج شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو طلب کررکھا  تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں