طالبان حکومت کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری کی منظوری


 روس نے ماسکو میں  افغانستان  کی طالبان حکومت  کے سفارتکار کے تقرر کی منظوری دے دی۔

افغانستان میں حکمران طالبان کو عالمی سطح پر پہلی مرتبہ کامیابی مل گئی ۔ روس نے اپنے ملک میں طالبان کے ایک سفارت کار کی تقرری کی اجازت دے دی ہے۔

طالبان کے اس سفارت کار کا نام جمال غاروال ہے، جو ماسکو میں افغان ناظم الامور ہوں گے۔ اس پیش رفت کی کابل میں وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام بھی اب طالبان کے سفارتی نمائندے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے حال ہی میں طالبان کے اس سفارت کار کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں افغانستان کے طالبان حکمرانوں کو  سفارتکار تعینات کرنے کی اجازت ملی ہے۔

افغانستان  میں طالبان  کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے  دنیا بھر نے افغانستان سے سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں