وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

خیبر پختوںخوا حکومت جلد ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی

فوٹو: فائل


 خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر اعلی ٰمحمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی۔

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حسین بابک کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کیلئے عدم اعتماد جمع نہیں کرائی۔اسمبلی کو تحلیل سے روکنے کے لیے ہم نے آئینی راستہ اختیار کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا مقصد اسمبلی کو تحلیل ہونے  سے بچانا تھا۔ حکومت نے اسمبلی تحلیل نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے 8 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر 20 سے زائد اراکین کے دستخط تھے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین ہیں،94حکومتی اور 48اپوزیشن کے ہیں۔2آزاد ایم پی اے ، ایک ق لیگ کا ایم پی اے حکومت کے اتحادیوں میں شامل  ہیں۔

 


متعلقہ خبریں