صدر عارف علوی کا وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ


صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی مختصر چھٹی پر چلے گئے ہیں، ان کی جگہ  چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی شہباز شریف سے حلف لیں گے۔

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

خیال رہے کہمیاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 174 ووٹ حاصل کیے۔

ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی تمام ارکان سمیت مستعفی ہو کر ایوان کا بائیکاٹ کر گئے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیےووٹنگ کرائی گئی۔

ایاز صادق نے اعلان کیا گیا کہ میاں شہباز شریف  کو 174 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ شاہ محمود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔


متعلقہ خبریں