ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ: قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے لیے صوبائی سطح پر قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون سازی کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی ہے وہ تین صوبائی وزرا اور ایک مشیر پر مشتمل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شامل ہیں۔

معاہدے کاذکر کیوں نہیں کیا؟ ایم کیو ایم کا نو منتخب وزیراعظم سے شکوہ

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وزرا کمیٹی طے پانے والے معاہدے کے تحت قانون سازی کا مسودہ تیار کرے گی۔


متعلقہ خبریں