امریکی صدر پاکستانی وزیراعظم کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کا جواب دینے سے گریز

امریکی صدر پاکستانی وزیراعظم کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کا جواب دینے سے گریز

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے ناگزیر ہے اور حکومت میں کوئی بھی ہو، اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔

نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سے جب دوران بریفنگ سوال کیا گیا کہ کیا امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟ تو انہوں ںے جواب دینے سے گریز کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا کہ اس وقت ٹیلی فون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں۔

جین ساکی نے کہا کہ امریکہ آئینی و جمہوری اصولوں کی حمایت کرتا ہے، امریکہ کسی بھی ایک جماعت کو دوسری پر فوقیت نہیں دیتا اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔

نریندر مودی کی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد

ہم نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں