برطانیہ سے کوہ نور واپس کرنے کا مطالبہ


 بھارت میں جاری آئی پی ایل میچز کے دوران سنیل گواسکر نے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ واقع راجستھان رائلز اور لکھنو سپر کے درمیان جاری میچ کے دوران پیش آیا، جس بھارت کے سابق کرکٹر نے لائیو اپنے ساتھی برطانوی کمنٹیٹر سے کوہ نور ہیرا واپس لانے میں مدد مانگ لی۔

میچ کے دوران جب کیمرے نے سی ویو کے مناظر دکھانا شروع کیا، تو مزاق کے موڈ میں سنیل گواسکر نے کہا کہ ہم ابھی تک کوہ نور ہیرے کا انتظار کر رہے ہیں۔


اس پر انگلش کمنٹریٹر نے زور دار قہقہہ لگا کر کہا کہ وہ سوچ رہے تھے کہ یہ کب آئے گا؟ جس پر بھارتی سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اگر آپ اسے لانے میں مدد کر سکتے ہیں تو برطانوی حکومت سے اس بارے میں درخواست کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقع 2015 میں ہونے والے آئی پی ایل میں پیش آیا، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اور کئی صارفین کی جانب سے انہیں اس بات پر سراہا بھی جا رہا ہے۔

کوہِ نور دنیا کا مشہور ترین ہیروں میں سے ایک ہے جو اس وقت تاج برطانیہ کی زینت ہے، دوسری اینگلو سکھ جنگ میں انگریزوں کی فتح کے بعد ان کی سلطنت اور کوہ نور دونوں پر انگریزوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں