چیئرمین نیب عمران خان کے قبضے میں تھے، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کے اہلکار جو قانون کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں ان کا احتساب ہوگا۔آج بھی کہتا ہوں جو کرپشن ہوئی ہے کیمرے لگا کر سماعت کی جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں 23سال میں کتنے سیاستدانوں کو گرفتا ر کیا؟ چیئرمین نیب عمران خان کے قبضے میں تھے، چیئرمین نیب عمران خان دورحکومت کے کرپشن پر خاموش رہے ، جو کچھ نیب میں ہوا ہے اس کی حقیقت عوام کے سامنے رکھیں گے۔ عمران خان کے خلاف ایک کرپشن کا ریفرنس فائل نہیں ہوسکا۔.

انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان بےشک سڑکوں پر رہیں، ہم نے انتقام کی سیاست نہیں کرنی، نیب موجود ہے، موجودہ حکومت نے کسی کی گرفتاریاں نہیں کرنی، کسی میڈیا کو جلسے کی کوریج سے روکنے کا حکم نہیں دیا جائے گا۔

جس کابینہ کی سوچ 15کلو منشیات کا الزام لگانے کا ہو اس سے کیا توقع ہے؟ ہم عدالت میں کیمرے لگانے کی درخواست دیں گے۔

مسلم لیگ ن رہنما نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کی گزشتہ روز دانتوں میں درد تھا۔ کل شاید ٹوٹھ برش نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں