میں امریکہ کا مخالف نہیں ہوں، شہباز گل

آپ دباؤ کا شکار ہیں، اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں: شہبازگل کی بلاول پر تنقید

اسلام آباد: سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میں نے 13 سال امریکہ میں گزارے ہیں میں امریکہ کا مخالف نہیں ہوں۔

سابق معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہو یا خلاف لیکن ہم دل سے ہر صورت عدالت کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت نے ہمارے عدم اعتماد پر فیصلہ کیا جس پر ہمیں مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مایوسی ہونے کے باوجود ہم نے عدالت کے فیصلے کو قبول کیا جبکہ میں نے 13 سال امریکہ میں گزارے ہیں اور میں امریکہ کا مخالف نہیں ہوں۔

شہباز گل نے کہا کہ ہم امریکہ کی پالیسی پر تنقید تو کر سکتے ہیں مگر ان کی عوام سے نفرت نہیں کر سکتے۔ امریکہ میں کافی وقت گزارنے کے باوجود کبھی امریکی سفیر سے نہیں ملا تو راجہ ریاض کو کیا ضرورت پیش آئی کہ انہوں نے امریکی سفیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر پر اعتماد نہیں، وہ شفاف انتخاب نہیں کرواسکتے، وکیل ق لیگ

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اداروں کا احترام کرنا چاہیئے اور راجہ ریاض نے مجھے خود ایک بار کہا تھا ڈی سی فیصل آباد انہیں ٹائم نہیں دے رہا اور جسے ڈی سی نہیں ملتا اسے امریکی ایمبیسی مل رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں 13 سال امریکہ میں رہا ہوں لیکن پچھلے 3 سال سے مجھے تو کوئی نہیں ملا اور نہ مجھے امریکیوں سے ملنے کی ضرورت پڑی نہ انہیں، مسلح افواج ہوں یا عدالتیں ہم نے ان سے متعلق ایسا کوئی بیان نہیں دینا جس سے ان کی گستاخی ہو۔


متعلقہ خبریں