سری لنکا  میں معاشی بحران: ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے قرضوں کی ادائیگیاں معطل

سری لنکا: معاشی بحران شدید تر ہوگیا، حکومت کے پاس پیٹرول خریدنے کی سکت ختم ہو گئی

سری لنکا میں معاشی بحران شدید ہوگیا۔ حکومت نے ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے غیر ملکی  قرضوں کی ادائیگیاں معطل کردیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران بے قابو ہو گیاہے۔ حکومت نے دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے عارضی طور پر بین الاقوامی ادائیگیاں روک دیں۔ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کو معطل کردی گئیں ہیں۔

گورنر مرکزی بینک سری لنکا کا کہنا ہے کہ قرض کی ادائیگی کرنا مشکل اور ناممکن ہے۔بہترین اقدام جو لیا جا سکتا ہے وہ قرضوں کی تشکیل نو اور ہارڈ ڈیفالٹ سے بچنا ہے۔

واضح رہے کہ  سری لنکامیں معاشی بحران نے سیاسی بحران کا رخ اختیار کر لیا ہے،گزشتہ دنوں عوام نے صدر کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ملک میں پرتشدد احتجاج کے باعث ایمرجنسی کے بعد فوج کو تعینات کردیا گیا تھا۔

سری لنکن حکومت کے پاس تیل کی درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے۔تیل کی کمی کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔  عوام کو اشیائے ضروریہ کی  کمی ہے اور قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔


متعلقہ خبریں