شہباز شریف کا بحیثیت وزیراعظم پہلا دورہ کراچی: کل ایم کیو ایم کے مرکز جائیں گے

شہباز شریف کا بحیثیت وزیراعظم پہلا دورہ کراچی: کل ایم کیو ایم کے مرکز جائیں گے

کراچی: نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف کل اپنے پہلے دورہ کراچی پر جائیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جائیں گے۔

شہباز شریف کا وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس میں تبدیل کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق طے شدہ شیڈول کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کل دوپہر دو بجے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جائیں گے جہاں ان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات ہو گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اس حوالے سے اہم اجلاس بہادرآباد مرکز میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کی۔

وزیراعظم نے مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کو بڑ ے چیلنجز قرار دیدیا

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔

عامر خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی۔

’’کمرکس لیں، خدمت کرنے آئے ہیں‘‘ وزیراعظم کا ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا اعلان

ہم نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورے کے دوران اراکین رابطہ کمیٹی کے علاقہ حق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود رہیں گے۔

 


متعلقہ خبریں