پی ٹی آئی والے استعفے نہیں دے رہے، منت کریں گے، یہ مان جائیں گے: چودھری منظور


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ استعفے نہیں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے گزشتہ مرتبہ بھی استعفے دیے تھے، ہم ان کی منت کریں گے اور یہ مان جائیں گے۔

وزیراعظم نے مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کو بڑ ے چیلنجز قرار دیدیا

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سینئر سیاستدان چودھری منظور نے کہا کہ ضمنی الیکشن ہوں گے جب کہ عام انتخابات ڈیڑھ سال بعد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ جو بھی بنیں، دعا کریں کہ رانا ثنا اللہ کہیں وزیر داخلہ نہ بنیں، تحریک انصاف نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور عوام سے کیے ہوئے وعدے بھی پورے نہیں کیے۔

پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کے استفسار پر پی پی رہنما چودھری منظور نے کہا کہ 66 کی تحریک گراس روٹ لیول کی تحریک تھی، اس تحریک کے دوران لاہور اور کراچی کو مزدوروں نے جام کیا تھا۔

رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان

انہوں ںے کہا کہ اگر باہر سے ڈالر آئے ہیں تو ڈالر سستا ہونا چاہیے تھا لیکن ڈالر سستا ہونے کی بجائے اوپر چھلانگیں مارتا جارہا تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں شریک ایک اور مہمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب خان نے کہا کہ پاک فو ج ہمارا فخر ہے، ہم موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں، لوگوں کے ضمیر خرید کر انہیں انسٹال کیا گیا ہے، ہم کہتے ہیں جلد الیکشن ہونا چاہئیں، عوام سڑکوں پر آچکی ہے، جلد انتخابات ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیرعمر ایوب نے کہا کہ ہماری خود مختاری پر ڈاکہ مارا گیا ہے، مراسلہ اسپیکر اور چیف جسٹس کو فراہم کر دیا ہے، ہم چاہتے ہیں مراسلے پر عدالت تحقیقات کرے، بیرونی مداخلت ہوئی ہے، عوام باہر آکر الیکشن کرا کر رہیں گے، ہم عوامی لوگ ہیں ہم دیکھتے ہیں، میں نے6 الیکشنز لڑے ہیں اور جیتے بھی ہیں۔

’’کمرکس لیں، خدمت کرنے آئے ہیں‘‘ وزیراعظم کا ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی ہے، ہم نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں