برطانوی وزیراعظم نے جرمانہ ادا کردیا، معافی بھی مانگ لی

برطانوی وزیراعظم نے جرمانہ ادا کردیا، معافی بھی مانگ لی

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر عائد کردہ جرمانہ ادا کردیا ہے۔

فن لینڈ: وزیراعظم نے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پہ عائد کردہ جرمانہ ادا کردیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر معذرت بھی کی ہے۔

کورونا ایس او پیز کا نفاذ، وزیراعظم جیسنڈرا نے اپنی شادی ملتوی کردی

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے دوران وزیراعظم بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ پر دس منٹ کی پارٹی منعقد ہوئی تھی جو اعلان کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ پارٹی کا انعقاد اعلان کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی کبوتر کو سزائےموت

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے جب مستعفی ہونے کی بابت دریافت کیا گیا تو انہوں ںے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، مستعفی نہیں ہوں گا۔


متعلقہ خبریں