وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی؟ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ ختم، گنتی شروع

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ن لیگ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔درخواست حمزہ شہباز کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دائر کی تھی۔
درخواست میں ا سپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

گزشتہ روز  لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب صاف اور شفاف کروانے ہیں تمام فریقین مشترکہ طور پر ووٹنگ کے لیے پریزائیڈنگ افسر مقرر کریں۔

یاد رہے اس سے قبل عدالت نے فریقین کو آپس میں بیٹھ کرمعاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن دونوں فریقین کے کسی نتیجے پر نہ پہنچنے پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ اب عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔


متعلقہ خبریں