سیاسی ہلچل میں تیزی، پی ٹی آئی آج سے عوامی جلسوں کا سلسلہ شروع کرےگی


 پی ٹی آئی آج سے عوامی جلسوں کا سلسلہ پشاور سے شروع کرے گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے شروع ہونے والی سیاسی ہلچل نے انتخابی مہم کا  رخ اختیار کر لیا ہے۔  ملک میں جلد نئے انتخابات  کامطالبہ لے کر پی ٹی آئی آج سے عوام میں نکلے گی۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آج سے”نئے انتخابات” کےلیے کمپین کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے”قوم کی آواز،فوری نئے انتخابات”۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت عوامی جلسہ آج رات بعد از نماز عشاء پشاور میں ہوگا۔تحریک انصاف کےگرینڈ جلسے پشاور کے بعد کراچی پھر لاہور میں ہونگے۔اب تبدیلی نہیں،انقلاب آرہاہے۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن  نے بھی  پی ٹی آئی کے مقابلے میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے۔عمران  خان جس شہر میں جلسہ کریں گے،مسلم لیگ ن اس سے بڑا جلسہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں