اگر کوئی پیغام دینا ہے تو کھل کے دیں، شہباز گل


اسلام آباد: سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایسے شخص کو وزیر اعظم بنایا گیا جو خود کرپشن میں ملوث ہے۔ اگر کوئی پیغام دینا ہے تو کھل کے دیں۔

وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی پراسیس مکمل کیے بغیر نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا لیکن ہم جو کام کررہے ہیں اسے آپ نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی اور ہر سیاسی جماعت اپنے بیانیہ کے ساتھ عوام میں جائے تو اسے اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر ایف آئی اے کی سرزنش

شہباز گل نے کہا کہ مجھے چپ کرانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں اور اگر کوئی پیغام دینا ہے تو کھل کے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تگڑی اور ترش باتیں کرتے ہیں وہ اپنے پوائنٹ سے نہیں ہٹتے۔ 2 ووٹوں کے فرق سے ایسے شخص کو وزیر اعظم بنایا گیا جو خود کرپشن میں ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں